مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نوازشریف سے سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جاری اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور انہیں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور احتجاج کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔(جاری ہے)
نواز شریف نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بطور "کسٹوڈین آف دی ہائوس" حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے موثر کردار ادا کیا تاہم تحریک انصاف کی ضد اور غیر لچکدار رویے کی وجہ سے یہ مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔
ملاقات میں نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ ہی ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی حکمت عملی، قانون سازی کے ایجنڈے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر قومی اسمبلی نواز شریف
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔