عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری، 3 صوبوں کے ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر کی آمد کے باعث قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے بعد ملک بھر میں عید الفطر کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان میں عید الفطر رواں کے اختتام پر آئے گی، اس لیے سرکاری ملازمین اور پنشنرز اپنی تنخواہوں اور پنشن کی وصولی کے حوالے سے پریشانی کا شکار تھے۔
تاہم پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر کی آمد پر قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا۔ سب سے پہلے سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا۔(جاری ہے)
جبکہ بدھ کے روز خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی عید کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن 20 مارچ کو دینے کا فیصلہ کیا ۔
اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخواہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، تمام انتظامی سیکرٹریز ، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کے مہینے کی مکمل تنخواہ ، الاؤنسز اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے کی تنخواہ یکم اپریل کی بجائے 20 مارچ کو ادا کی جائے گی ۔ تاہم 20 مارچ کو تنخواہ اور پینشن صرف مسلمان سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ملے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر کی آمد پر قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن عید الفطر کی کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
آج بجلی صارفین کو کتنے روپے فی یونٹ کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے؟
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 75 پیسے کمی کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نیپرا آج سماعت کرے گییہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تجویز کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج باقاعدہ سماعت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، اس ریلیف سے نہ صرف سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک کے صارفین بھی مستفید ہوں گے۔
ریلیف کی مالیت 53 ارب روپے سے زائددرخواست کے مطابق، اگر نیپرا نے منظوری دے دی تو صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے اگست کے بلوں میں بجلی کے صارفین کو کو کتنا ریلیف مل سکتا ہے؟
نیپرا اتھارٹی ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیتی ہے تو 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کی رعایت ممکن ہے، جب کہ اگست، ستمبر اور اکتوبر کے لیے 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ماہانہ بلوں میں نمایاں کمی متوقعقیمتوں میں اس ممکنہ کمی کے بعد عوام کو ماہانہ بجلی کے بلوں میں نمایاں ریلیف مل سکتا ہے، جس سے خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟
حتمی فیصلہ جلد متوقعاس درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سماعت مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ صارفین کو ریلیف کب اور کس حد تک ملے گا، اس کا انحصار نیپرا اتھارٹی کی منظوری پر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی صارفین نیپرا