کبھی بھی ہم تفرقے میں نہیں پڑیں گے،علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنماتحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی ہم تفرقے میں نہیں پڑی گے، جب بھی پاکستان پر اٹیک ہوگا تو پھر ہم سب ایک ہوں گے اور ہم سب ایک ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کل کا جو واقعہ ہے باوجود تمام سیاسی مخالفتوں کے ریزرویشنز کے، شکوؤں کے سب اس ایک نقطے پہ ایک ہیں اور ایک ہوگئے ہیں دوبارہ سے کہ جب پاکستان پر حملہ ہو گا تو پھر سب اکٹھے ہوں گے اداروں کے ساتھ، اپنی فوج کے ساتھ، اپنی حکومتوں کے ساتھ۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہم نے آفر بھی کیا میں نے بھی کیا ہے ہماری لیڈر شپ نے بھی کیا ہے کہ اس نقطے پر اس ایشو پر پاکستان کی سلامتی کیلیے ہم اپنے اداروں، اپنی حکومتوں کے ساتھ ہیں لیکن حکومت کو بھی اپوزیشن کا ساتھ لیکر جانا ہوگا اعتماد میں لینا ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا یہ نہایت ہی افسوس ناک واقعہ ہے ، دکھ کی بات ہے، ہمارا ملک تو متواتر دہشت گردی کا شکار ہو رہا ہے اس کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ہیں، دہشت گرد باہر سے بھی آ رہے ہیں اور ہمارے اندر بھی ہیں، پوری قوم اس وقت سکتے اور غم کی حالت میں ہے، فوج نے بڑی دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ہمیں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے کہ آپس کی رنجشیں ختم کریں۔
رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا نے کہا ہم نے اس تمام تر صورت حال پر آپ نے دیکھا ہوگا کہ تحریک انصاف نے بڑے ہی دکھ کا اظہار کیا اور افسوس کا اظہار کیا، عمران خان ہمیشہ اسی حوالے سے کنسرن رکھتے ہیں، ہمیشہ آپ نے ان کی اسٹیٹمنٹس دیکھی ہوں گی جس میں وہ واضح کہتے ہیں کہ دہشت گردی کنٹرول کرنی چاہیے، تمام اداروں کا ان تمام چیزوں پر فوکس ہونا چاہیے تبھی آپ بہتر طریقے سے ملک کے اندر کام کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا
پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے، انٹرویو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے ۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے ، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔