لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب سے ہنرمند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کا پلان، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیسمنٹ کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنرمند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز اور دیگر پروگرام کی منظوری دے دی۔ آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سنٹر ٹریننگ دی جائے گی۔ 6 ہفتے کی کال سنٹر ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔ اجلاس میں ہنرمند کارڈ کے اجراء کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ گارمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔ گارمنٹ ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20ہزار روپے مل رہے ہیں۔ بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔ سیکرٹری پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نادر چٹھہ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکل ڈویلپمنٹ کے تمام اداروں کو ایک ہی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کر دیا گیا۔ ٹی ای وی ٹی، پی ایس ڈی ایف اور پی وی ٹی سی سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریں گے۔ سی ایم سکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کورس کی تعداد 10ہزار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لئے’’مراکی‘‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے 6 ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی۔ بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام’’پہچان‘‘ کے تحت 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے۔ ’’تعبیر‘‘کے تحت ہنرمند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام بھی جاری ہے۔ دیہی خواتین کے لئے ’’میں ڈیجیٹل‘‘ پروگرام کے لئے 27ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔ اپریل کے وسط میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کا اینٹی گریٹڈ ڈیش بورڈ بھی فعال ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لئے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے۔ ہنرمند نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر ہی خوشحالی کے راستے پر چلنا ممکن ہو گا۔ ہنرمند نوجوان پاکستان کا آج اور کل ہیں۔ حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کیلئے اینڈ ٹو اینڈ سپورٹ کرے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پبلک سکول آر گنائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ سرکاری سکولوں کا انتظام اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے سپرد کرنے کے شاندار ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ پبلک سکول آرگنائزیشن پروگرام کے بعد صوبے بھر کے 5863 سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد اور ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ پنجاب بھر میں پہلے فیز کے بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہو گئی ہے۔ نجی انتظام میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک کا اضافہ ہوا۔ کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد 3 لاکھ 71ہزار سے بڑھ کر5 لاکھ 23ہزار ہو گئی ہے۔ چند ماہ میں ہی 35 نئے کلاس رومز بنائے گئے اور 459 کی تعمیر و مرمت مکمل کی گئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 110 نئے ٹائلٹ بنائے گئے اور 2762 کی تعمیر و مرمت کی گئی۔ 158سکولوں کی باؤنڈری وال اور واٹر سپلائی کے لئے 1389 واٹر پمپ بھی نصب کیے گئے۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نئی اور جدید ترین کمپیوٹر لیبز بھی بنائی گئیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200 سے500 روپے تک اضافہ کیاگیا تھا۔ کارپوریٹ سیکٹر، تعلیمی اداروں، کمرشل ایکٹیویٹیز کیلئے کرایوں میں 5 ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کی سیاحت کیلئے 3روٹ پر چلنے والی بس کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے ہنرمند نوجوانوں جاب پلیس منٹ نوجوانوں کی کرایوں میں سکولوں میں کی ٹریننگ بیرون ملک اجلاس میں کی تعداد جائے گی منٹ کا گئی ہے کے تحت کے بعد کے لئے

پڑھیں:

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور کرلیا۔بل کے تحت خود مختار ادارہ قائم کیا جائےگا جس کے بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو کونسل اور ڈین سمیت ماہر ڈائریکٹرز کی تقرری ہوگی۔

تمام اہم عہدوں پر تقرری کے لیے اسپیشل سلیکشن بورڈ تشکیل دیا جائےگا۔ ادارے کے فنڈز کو سرکاری گرانٹس، عطیات اور عالمی امداد سے جوڑا جائےگا۔بل کے متن کے مطابق ادارے کو زمین خریدنے، رکھنے اور انتظام کرنےکا اختیار ہوگا۔بل کے مطابق سرکاری زمین کی فروخت یا منتقلی کے لیے حکومت کی منظوری ضروری ہوگی۔

دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟

پنجاب اسمبلی نے کینسرکی تشخیص سے متعلق قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کرلی۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ہرآٹھ میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے،کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات بڑھ رہی ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے صرف 410 بیڈز مختص ہیں، علاج و معالجے کے لیے جدید مشینری کی بھی شدید قلت ہے،کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا