ائیر پورٹ پر پکڑی جانے والی اداکارہ نے سونے کو کیسے چھپا رکھا تھا؟ تحقیقات میں ہوشربا انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سونا سمگلنگ کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے دبئی سے سونے کی بسکٹس کو اسمگل کرنے کا ایک پیچیدہ منصوبہ تیار کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے اپنے لباس میں چھپانے کا طریقہ سیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا اسمگلنگ کیس کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی وہ کھیپ کس طرح سونپی گئی جس نے اسے گھر واپسی پر پریشانی میں ڈال دیا۔
ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ائیرپورٹ پر اس کے کپڑوں میں چھپائے گئے 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام کو اسمگلنگ ریکیٹ کے پیچھے اداکارہ کے ملوث ہونے کا پہلے سے ہی شبہ تھا۔
اداکارہ کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے پہلی بار سونے کی اسمگلنگ تھی جس میں وہ ناکام رہی۔ اداکارہ نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ اسے ایک انٹرنیٹ کال موصول ہوئی تھی اور اسے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 کے گیٹ اے سے سونا لینے کو کہا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by India Today (@indiatoday)
دستاویز میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے ائیرپورٹ کے کھانے کے لاؤنج (کیفے) میں سفید گاؤن میں ملبوس ایک شخص سے ملاقات کی اور اس سے دو پیکٹ لیے جس میں سونا ایک پلاسٹک میں لپٹا ہوا تھا۔
اداکارہ نے افسران کو بتایا کہ ’نامعلوم شخص‘ چھ فٹ لمبا تھا اور اس کی رنگت گندمی اور امریکی لہجہ تھا۔ مختصر ملاقات کے دوران، وہ اسے ایک کونے میں لے گیا اور سونا اس کے حوالے کر دیا۔
تاہم رانیا راؤ نے پہلے سے ہی اچھی طرح منصوبہ بندی کر لی تھی کہ اسے کس طرح یہ سونا لے کر بھارت پہنچنا ہے۔ اداکارہ نے ائیرپورٹ سے آدھا میل دور اسٹیشنری کی دکان سے چپکنے والی ٹیپ خریدی تھی۔ اسے معلوم تھا کہ اسے ائیرپورٹ پر قینچی نہیں ملے گی، اس نے ٹیپ کے ٹکڑے کاٹ کر اپنے بیگ میں رکھ لیے تھے۔
ڈائننگ لاؤنج میں نامعلوم شخص سے سونا حاصل کرنے کے بعد وہ سیدھی واش روم چلی گئی جہاں اس نے پیکٹ کھولے تو اندر سے 12 سونے کے بسکٹس اور کچھ کٹے ہوئے ٹکڑے ملے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس نے سونے کے اپنے جسم میں اور کپڑوں میں چھپانے کے طریقے کو یوٹیوب سے ٹیوٹوریل دیکھ رکھا تھا۔ اس کے بعد اس نے ٹیپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے گرد سونے کے پسکٹس کو چپکا لیا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو اپنے جوتوں اور جیبوں میں ڈال دیا۔
ڈی آر آئی نے کل عدالت کو بتایا کہ وہ 3 مارچ کو امارات کی پرواز سے بنگلورو پہنچی تھی اور ایک افسر کی مدد سے ائیرپورٹ کی حفاظت سے گزری تھی جو اس اسمگلنگ میں ملوث تھا۔
رانیا راؤ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے سے صرف چند قدم کے فاصلے پر روکا اور تلاشی پر اس کے قبضے سے سونے کے بسکٹس برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ چھ مہینوں میں دبئی کے 27 دورے کیے اور ان میں سے چار صرف 15 دنوں کے عرصے میں تھے جس کی وجہ سے ڈی آر ائی ادارے کو رانیہ مشکوک معلوم ہوئی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اداکارہ نے رانیا راؤ بتایا کہ سونے کے
پڑھیں:
سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
معروف ٹک ٹوکر سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کے معاہدے پر خاموشی توڑ دی۔ گزشتہ روز صحافیوں نے ٹِک ٹوکر سے پوچھا تھا کہ آپ کے ساتھ کتنے کروڑوں کی ڈیل ہوئی ہے، لیکن ٹک ٹوکر خاموشی سے کسی سوال کا جواب دیے بغیر چلا گیا تھا۔ تاہم سامعہ نے ایک ویڈیو میں ڈیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن زاہد کو پیسے یا کسی خوف کی وجہ سے معاف نہیں کیا۔ ٹک ٹوکر کا کہنا تھا کہ حسن زاہد کے والدین میرے گھر آئے اور اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی جس پر میں نے ان کے بیٹے کو معاف کردیا۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی، جس میں تفتیشی افسر محمد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سامعہ حجاب نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، میں ان کی جانب سے گواہی دیتا ہوں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ یا تو مدعی خود یا اس کے خاندان کا کوئی فرد عدالت میں آکر بیان دے جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔ وقفے کے بعد ٹک ٹوکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جج عامر ضیا نے سامعہ حجاب سے پوچھا کہ کیا آپ کا کیس حل ہوگیا؟ کیا آپ کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں؟ سامعہ حجاب نے بیان دیا کہ ہمارا کیس طے پا گیا ہے اور میں اپنا کیس واپس لے رہی ہوں، مجھے ملزم کی ضمانت اور بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے حسن زاہد کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔