ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2800 روپے اضافے کے بعد 309300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2400 روپے اضافے کے بعد 265174 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 243085 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر اضافے کے بعد 2942 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 25 ایج کی لانچ 13 مئی کو متوقع ہے۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت ایس 25+ اور ایس 25 الٹرا کے درمیان بتائی گئی تھی لیکن اب سام سنگ کی جانب سے اس ڈیوائس کی قیمتیں حادثاتی طور پر اپنی ویب سائٹ پر لیک ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج کے 256 جی بی ورژن کی قیمت 1678 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 512 جی بی ویریئنٹ کی قیمت تقریباً 1858 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 79 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔
یہ قیمتیں سام سنگ کینیڈا کی ویب سائٹ کے فرینچ ورژن پر گلیکسی ٹیب ایس 10 ایف ای ٹیبلیٹس کے ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے ٹرمز اینڈ کنڈیشن کے پیج پر لیک ہوئیں۔
پیج پر گلیکسی ایس 25 اس فہرست میں شامل تھا جس کو صارف ٹیبلیٹ کی حقیقی قیمت سے 20 ڈسکاؤنٹ میں خرید سکتے ہیں۔