توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
نجی ٹی وی کو موصول بیان کے مطابق گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، دونوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔
پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانےکا اعتراف کیا ہے جب کہ انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدرکم کرنےکا انکشاف کیا۔
صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کےسیکشن افسرنے سونپی تھی، انعام اللہ شاہ نےدباؤ ڈال کربلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انعام اللہ شاہ نےدھمکی دی اگر ویلیوکم نہ کی توسرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیاجائےگا۔
توشہ خانہ 2 کیس: سعودی ولی عہد کے دیے جیولری سیٹ میں کیا شامل تھا؟ چالان سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ 23 مئی2024 کو نیب کے انویسٹی گیشن افسر کےسامنے پیش کیاگیا اور معافی کی درخواست جمع کرائی، اپنی رضامندی سے نیب کے انویسٹی گیشن افسر کو دستاویزات فراہم کیں۔
صہیب عباسی کے مطابق چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتےہوئےاپنا بیان ریکارڈکرایا اور ریکارڈ پر دستخط بھی کیے، مجسٹریٹ کے سامنے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ ڈر کے مارے جیولری سیٹ کی قدرکم کرکے رپورٹ دی۔
کیس کے دوسرے گواہ انعام اللہ شاہ نے بیان میں کہا کہ میں نے صہیب عباسی سے جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کو کہا تھا، میں نے پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کیں اور 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری وصول کرتا رہا۔
انعام اللہ شاہ کے مطابق بشریٰ بی بی کی ناراضی پرنوکری سے برطرف کیا گیا، ڈبل سیلری کی شکایت نہیں تھی، بشریٰ بی بی کوشک تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ میرےبھائی کےتعلقات ہیں۔
اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور انہوں نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔
نیب حکام کےمطابق جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئررنگز اور ایک انگوٹھی شامل تھی۔
واضح رہے کہ بلغاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے بطور سابق وزیراعظم عمران خان اوربشریٰ بی بی کوگفٹ کیا تھا۔
نیب حکام کےمطابق عمران خان اوربشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا تھا، پرائیویٹ اپریزر سے قیمت لگاکرجیولری سیٹ اپنے پاس رکھا تھا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلغاری جیولری سیٹ انعام اللہ شاہ نے صہیب عباسی توشہ خانہ
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ
—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل ہونے والی توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔
اس ضمن میں بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے آگاہ کر دیا ہے۔
کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں اس کیس کی نئی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا۔