سانحہ جعفر ایکسپریس میں ریلویز پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
عیسی ترین : سانحہ جعفر ایکسپریس میں ریلویز پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا
کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا ،بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا،کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے
شہید کانسٹیبل نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی،شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی،شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا تھا،شمروز خان اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت جیسے اعلٰی مرتبے پر فائز ہوئے،شہید کانسٹیبل کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
شہید کے بیٹے کی عمر 11 سال، بیٹیوں کی عمریں 6، 7، 9 سال اور چھوٹی بیٹی کی عمر 8 ماہ ہے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ریلویز پولیس
پڑھیں:
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل
سٹی 42: ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا
ریلوے حکام کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ،ڈہرکی : شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین بچے مرد پریشان ہیں ، متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے، ریلوے حکام
انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب روانہ کیا جائے گا،
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار