جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
اس سے قبل حکومت نے یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز