وزیر اعظم اور آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت،زخمیوں کی عیادت بھی کی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے استقبال کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا تارڑ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
جب آپ محتاجی اورانحصاری کی حالت میں ہوتے ہیں تو دوسروں کی پناہ گاہ میں چلے جاتے ہیں اور آپ کے ساتھ بچوں کے مانند سلوک کیاجاتا ہے
سیکیورٹی کانفرنس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، شرکاء کو بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق حالیہ کامیاب آپریشن کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا، شرکاء نے دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھنے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق شرکاء نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کی، شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اردو میڈیم سکول سے انگلش میڈیم کالج کا سفر مشکل مگر دلچسپ تھا، سمجھ لیں گاؤں سے شہر آنے کے مترادف، ہر شے الگ تھی،ٹائی لگانی بھی نہیں آتی تھی
"جنگ " کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی رہنماؤں اور نمائندگان کے عزم کو سراہا، وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے طویل المدتی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں و قانون سازی کے عزم کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کیخلاف غیر انسانی کارروائیاں ملک دشمنوں کی اصلیت بےنقاب کرتی ہیں۔
شرکاء نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا، مسلح افواج نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی میں یرغمالیوں کو بازیاب کروایا، پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، حملے کے ذمہ داروں، سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
نئی نسل کو شاید علم نہ ہو کہ پرانے وقتوں میں ریل کا سفر کیسا تکلیف دہ اور ہیجان انگیز ہواکرتا تھا جو مدتوں یاد رہتا تھاپھر بھی لوگ سفر کیلیے بیتاب رہتے تھے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بارشوں اور سیلاب سے نقصان ،متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے: وزیر اعظم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اس قدرتی آفت کو قومی امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے اس چیلنج سے نکل سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں باپ اور بیٹی کے سیلابی پانی میں بہہ جانے کے سانحے پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا اور انسانی جانوں کے تحفظ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب متاثرہ تمام علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز تیز کرنے، اور ہر قسم کی تاخیر یا کوتاہی کے خاتمے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے فوری امدادی سامان، خوراک اور مشینری متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہو، اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل الرٹ رہیں۔
متاثرہ سڑکوں، پلوں اور شاہراہوں کی فوری بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کو بحالی کا کام فوری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، سینکڑوں زخمی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کے دستے امدادی مشن میں سرگرم ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں محصور افراد کو ہیلی کاپٹروں سے نکالا گیا ہے۔
وزیراعظم نے آئندہ بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے، شیلٹرز قائم کرنے اور بروقت انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام وسائل عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے وقف ہیں، حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
مزید :