شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچ ہمیشہ سے اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور روایات کے امین رہے ہیں، دہشت گرد بندوق کے زور پر بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی روایات میں نہتے مسافروں، خواتین، بچوں اور مزدوروں پر حملہ ناقابل قبول ہے، دہشت گردوں کے ان اعمال کو بلوچیوں سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ ہمیشہ سے اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور روایات کے امین رہے ہیں، دہشت گرد بندوق کے زور پر بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل ساتھ ساتھ چلنا ضروری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔