پنجاب حکومت کی مخیر حضرات سے نادار قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور:
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے ایک نادر موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مخیر حضرات زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعے سزا مکمل کرنے والے مگر جرمانہ ادا نہ کر سکنے والے قیدیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں 150 قیدی اپنی سزائیں مکمل کر چکے ہیں، لیکن جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث وہ رہائی سے محروم ہیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کیلئے 10 کروڑ روپے کی رقم درکار ہے، جسے مخیر حضرات زکوٰۃ کی مد میں جمع کروا کر ان کی رہائی ممکن بنا سکتے ہیں۔
گزشتہ سال اسی مہم کے ذریعے 17 کروڑ روپے کی ادائیگی کر کے 226 قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی گئی تھی۔ اس سال بھی مخیر افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں عطیات جمع کروائیں تاکہ ان قیدیوں کو عید کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع دیا جا سکے۔
شہری نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پنجاب جیل خانہ جات سے رابطہ کر سکتے ہیں یا 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 0429200498 پر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ عطیات صرف پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے BoP اکاؤنٹ (PK37BPUN6510000418900018) میں جمع کروائے جائیں۔
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی جیل آفیسر یا اہلکار براہ راست رقم وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے، شہری کسی بھی غیر متعلقہ فرد، ادارے یا این جی او کو عطیات نہ دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قیدیوں کی رہائی سکتے ہیں
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔