ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئرنے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ درست ہے میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس کا آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید بھٹو گروپ سے کروں گا۔
انہوں نے کہا اس جماعت کی بنیاد میرے بابا نے رکھی تھی، وہ ابھی تک موجود ہے اور ہم اس کی قیادت کریں گے، مجھے اپنے ملک سے اور لوگوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں سب کچھ جانتا ہوں میں اس کے لیے تیاریاں کر رہا ہوں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ میں متنازع نہروں کا معاملہ وہاں کے لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو انسان اور جنگی آبی حیات زندہ نہیں رہ سکیں گی۔
ذوالفقار جونیئر نے اس صورتحال کو ثقافتی نسل کشی سے بھی تعبیر کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت ابھی کانپ رہی ہے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ کتنے لوگ احتجاج کر رہے ہیں جن میں سکول کے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اس لیے یہ بیانیہ تبدیل کررہے ہیں۔
دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی: آئی جی کے پی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔