ٹرمپ اور ایلون مسک کی پالیسی کو دھچکا، ہزاروں برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کیلیفورنیا کی ایک وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ہزاروں برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرے۔
جج ولیم السپ نے سان فرانسسکو میں ہونے والی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا، جو ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ مشیر ایلون مسک کی جانب سے وفاقی اداروں میں بڑے پیمانے پر کی گئی برطرفیوں کے خلاف سب سے بڑا عدالتی دھچکا ثابت ہوا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق امریکی محکمہ دفاع، محکمہ امورِ سابق فوجی، محکمہ زراعت، محکمہ توانائی، محکمہ داخلہ اور محکمہ خزانہ میں حالیہ ہفتوں میں برطرف کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا۔
جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی دفتر برائے پرسنل مینجمنٹ (OPM) کے پاس ملازمین کو اجتماعی طور پر برطرف کرنے کا اختیار نہیں تھا اور ان کی برطرفی غیر قانونی تھی۔
یہ مقدمہ امریکی وفاقی ملازمین کی تنظیم، مختلف غیر منافع بخش گروپس اور ریاست واشنگٹن کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ فیصلے کے بعد وفاقی ملازمین کی یونین کے صدر ایوریٹ کیلی نے اسے "عوامی خدمت کو نقصان پہنچانے والی پالیسی کے خلاف ایک بڑی جیت" قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق اب تک تقریباً 25,000 وفاقی ملازمین کو نوکری سے نکالا جا چکا ہے جبکہ 75,000 نے مراعاتی پیکیج کے تحت اپنی ملازمتیں چھوڑ دی ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ اس عدالتی حکم سے کتنے ملازمین متاثر ہوں گے۔ جج السپ نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنے تفصیلی فیصلے میں دیگر اداروں پر بھی اس فیصلے کا اطلاق کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملازمین کو
پڑھیں:
پاکستان سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا، اسٹار فاسٹ بولرکا کھیلنے سے انکار
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں ٹیم کے اہم فاسٹ بولر الزاری جوزف نے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔
ابتدائی طور پرکرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسکواڈ کے اعلان کے وقت الزاری جوزف کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آئے تھے اور انہیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹیم کا حصہ بننے سے معذرت کر لی۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے آئندہ فیصلہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام کریں گے۔
الزاری جوزف کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی فاسٹ بولنگ لائن اپ کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی، جبکہ اسپن بولنگ کے شعبے میںجومیل واریکن، جوشوا بشپ اور ٹیم کے کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ ہفتہ سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے، جہاں دونوں فریق کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔