وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی پرپیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی پرپیغام، رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے۔سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں- دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں ، محبت اور بین المذاہت ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ یہاں ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینارٹی کارڈ کے ذریعے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کی جارہی ہے- اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ادارے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔