ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے: وزیرِ مملکت طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
طلال چوہدری— فائل فوٹو
وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جب ہاؤس میں فلور پر بات کریں تو بنیادی حقائق پتہ ہونے چاہئیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں، دونوں کالعدم تنظیموں کے ہینڈلرز ہمسایہ ملک میں بیٹھے ہیں۔
جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں فرق صرف یہ ہے کہ ایک کی داڑھی ہے اور دوسرے کی داڑھی نہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جس بہترین انداز میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ: اہلیہ حبا فواد
—فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ۔
عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران حبا فواد نے کہا ہے کہ آج فواد چوہدری کو باعزت بری کر دیا گیا ہے، عدالت کی شکر گزار ہوں کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔
حبا فواد کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف ملا ہے اور باقی مقدمات کا بھی سامنا کریں گے، فیصلہ سننے کی جرأت سب کو ہونی چاہیے، چاہے سزا ہو یا بری ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں مجھے نہیں پتہ کہ ان کے وکلاء نے ان کے دفاع میں کیا کہا، یہ ملک، یہ قوم اور یہ فوج بھی ہماری ہے، ہم ان کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔