UrduPoint:
2025-11-05@02:46:49 GMT

سَر عبدالقادر کا جنم دن

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

سَر عبدالقادر کا جنم دن

شاہد قادر
آج میں اس شخصیت کا تذکرہ کرنے کی جسارت کررہا ہوں جو سَر شیخ عبدالقادر کے نام سے متحدہ ہندوستان میں معروف تھے۔ سَر شیخ عبدالقادر 15 مارچ 1874ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے ۔سر عبد القادر کےابا و اجداد قصور کے مشہور قانون گو خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد شیخ فضل الدین لدھیانہ میں محکمہ مال میں ملازم تھے جہاں سر عبد القادر پیداہوئے۔

ابتدائی تعلیم قصور میں حاصل کی۔ 1882ء میں ان کے والد لاہور چلے آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ عبد القادر نے ایف سی کالج میں درجہ اول میں بی اے کیا۔
 1895ء میں انگریزی اخبار پنجاب آبزرور کے نائب مدیر مقرر ہوئے اور تین سال بعد چیف ایڈیٹر ہو گئے۔ 1901ء میں انھوں نے مشہور ادبی رسالہ مخزن جاری کیا مگر 1904ء میں اخبار نویسی چھوڑ کر بیرسٹری کے لیے ولایت چلے گئے۔

(جاری ہے)

وہاں تین سال قیام کیا۔ اس عرصے میں انھیں یورپ کے مشاہیر سے ملنے اور وہاں کے سماجی مسائل کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ خیالات اور مشاہدات میں وسعت پیدا ہوئی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب علامہ اقبال بھی یورپ میں تھے۔  وہ ایک قابل و باصلاحیت قانون دان تھے اور اردو ادب اور صحافت کے شعبے میں بھی نام پیدا کیا۔ شیخ عبدالقادر اپنے دور کی ان شخصیات میں شامل تھے جنھیں شاعرِ مشرق علامّہ اقبال اور عظیم مصلحِ سرسیّد احمد خان جیسے اکابرین نے سراہا۔

علامہ اقبال نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ اگر میںسر شیخ عبدالقادر جیسی نثر لکھ سکتاہوتا تو شاعری نہ کرتا۔
 سر شیخ عبدالقادر کے ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ سے تعلقات حکیماں والے بازار سے ہی قائم تھے۔ اپریل 1901ء میں جب آپ نے مخزن کا پہلا شمارہ شائع کیا تو علامہ اقبال کی نظم ’ہمالہ‘ اُس میں شامل تھی ۔ اس کے بعد مخزن میں علامہ اقبال کی نظمیں‘ غزلیں اور مضامین متواتر شائع ہوتے رہے۔

یورپ میں ایک وقت تھا جب اقبال نے شاعری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو آپ کی ہی وجہ سے آرنلڈ کے مشورے پر اقبال نے اپنا فیصلہ ترک کیا تھا۔شیخ عبد القادر کی عملی زندگی کو دیکھا جائے تو وہ ایک بہترین مدیر، محقق، مقالہ و انشائیہ نگار اور مترجم بھی تھے جب کہ انھیں اردو زبان اور جدید ادب کا محسن بھی کہا جاتا ہے۔قابلِ‌ ذکر بات ہے کہ سَر شیخ عبدالقادر ہی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے علامہ اقبالؔ کے اوّلین مجموعے ’’بانگِ درا‘‘ کا دیباچہ تحریر کیا تھا۔

ہندوستان کے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی راہ نما سَر عبدالقادر شیخ کی ذہانت اور خوبیوں کے معترف تھے۔ انھیں اردو زبان سے بڑا لگاؤ تھا اور اس زمانے میں  وہ اردو کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے میں پیش پیش رہے۔
وہ سَرسیّد احمد خان کی تحریک سے وابستہ تھے۔ انھوں نے 1898ء میں پنجاب کے پہلے انگریزی اخبار آبزرور کی ادارت سنبھالی اور 1901ء میں ادبی جریدہ مخزن جاری کیا۔

دنیائے ادب میں مخزن کو یہ اختصاص حاصل ہے کہ پہلی بار اس جریدے میں علامہ اقبال کی نظمیں شائع ہوئیں۔ 1904ء میں سَر شیخ عبدالقادر قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلستان گئے۔ 1907ء میں امتحان پاس کرنے کے بعد ہندوستان لوٹے تو پہلے دہلی اور بعد میں لاہور میں وکالت کا سلسلہ شروع کیا۔ 1911ء سے 1920لائل پور (فیصل آباد) میں بحیثیت سرکاری وکیل کام بھی کیا۔


 سَر جلال الدّین، ان کے لاہور میں استقبال کی روداد یوں بیان کرتے ہیں کہ شیخ صاحب علامہ اقبال سے پہلے بیرسٹری پاس کر کے لاہور آ گئے۔ لاہور میں انھیں شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا، بہت بڑا استقبالیہ جلوس نکالا گیا۔ ایسے مناظر کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ انگریز افسران بھی بہت متاثر نظر آتے تھے۔ اگلے روز گورنمنٹ ہاؤس میں ایک پارٹی تھی، شیخ صاحب کو بھی دعوت نامہ بھجوا گیا۔

پارٹی میں موجود چیف کورٹ نے سے پوچھا کل لاہور میں کون شخص وارد ہوا ہے کہ جس کے استقبال کی گونج مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ میزبان نے کہا ابھی ملوائے دیتا ہوں، ان کی ملاقات شیخ صاحب سے کراتے ہوئے کچھ تعارفی کلمات بھی کہے، جن کی متقاضی شیخ صاحب کی ذات تھی۔ چیف صاحب نے مسکرا کر کہا، شیخ صاحب آپ کا استقبال آپ کے شایانِ شان ہوا۔
1921ء میں شیخ صاحب ہائی کورٹ کے جج بنے اور 1935ء میں پنجاب کے وزیرِ تعلیم کا منصب سنبھالا۔ 1939ء میں انھیں وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن بنایا گیا اور 1942ء میں سر عبدالقادر کو بہاولپور میں چیف جج کا منصب دیا گیا۔سَر عبدالقادر شیخ 9 فروری 1950ء کو وفات پاگئے تھے۔ وہ میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے س ر شیخ عبدالقادر علامہ اقبال ر عبدالقادر عبد القادر لاہور میں

پڑھیں:

عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیدیا

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اتحاد کے صدر محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو ‏حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا تاہم پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ‏حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات یا بات چیت کرنی ہے تو محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے کرے۔ قبل ازیں عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی کیونکہ وہ اتحاد کے سربراہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ایام شہادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزاء منعقد
  • بلوچستان اس وقت سنگین امن و امان کے بحران سے دوچار ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیدیا
  • عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • کل عام تعطیل کا اعلان
  • یومِ اقبال: 9 نومبر کوکوئی اضافی تعطیل نہیں ہوگی
  • بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری
  • بابا گورو نانک کا 556واں جنم دن، گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • خرابات فرنگ