کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، مگر یہ آپ کو کیا پتہ کہ کیا ہوتی ہے: زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
زرتاج گل— فائل فوٹو
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر یہ آپ کو کیا پتہ کہ کیا ہوتی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع کو کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کا فقرہ بولنے کا بڑا شوق ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کامیاب ہوا ہے، جعفر ایکسپریس میں مسافروں اور مسلح افواج کے جوانوں کی شہادتوں پر ہمارا دل دکھا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، اپوزیشن بینچز سےدرخواست ہے کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بجائے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑیں، پاکستان کے بقا کی بات کریں ایک شخص کی بقا کی بات نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ خیال یہ تھا کہ حکومت ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیال تھا کہ جعفر ایکسپریس، بنوں واقعے اور اکوڑہ خٹک پر حکومت قوم کو اعتماد میں لے گی۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیرِ دفاع ان تمام باتوں پر اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی کو فکس کرنا چاہتے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو شخص خود اپنے حلقے سے ریحانہ ڈار سے الیکشن ہار چکے ہوں انہیں خواتین کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کوئی شرم ہوتی ہے نے کہا کہ زرتاج گل بقا کی
پڑھیں:
جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بین الاقوامی دفاعی شعبے میں جدید ترین جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات کا حامل 17واں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری ہے اور اس صنعتی میلے میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو اور ترک چیف آف جنرل جنرل متین گوراک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ فوجی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔