جعفرایکسپریس پر حملہ لیکن اس سے پہلے دہشتگردوں نے کس مقام کو نشانہ بنایا تھا؟ پاک فوج کے ترجمان نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے سے پہلے دہشتگردوں نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" کے ڈی جی نے بتایا کہ ایف سی کی چوکی پر حملہ کے بعد گروپوں میں موجود دہشتگردوں نے بلندی پر اپنی پوزیشن سنبھالی اور مسافروں کوپھر یرغمال بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ٹولے نے بچوں اور عورتوں کو ٹرین میں رکھا اورباقیوں نے مردوں کو الگ کرلیا، اس کے ساتھ ہی ایک انفارمیشنل وار فیئر بھی چل رہی تھی ۔
ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کومحفوظ اور بااختیار محسوس کرے: وزیر اعلیٰ مریم نوازکا ہولی پر پیغام
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔