کبھی آپ نے ہوا بھرے پائے کھائے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔ گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔
ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ اس کا سائز بڑا نظر آئے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کہا کہ پشاور میں رمضان میں ایسا ہی ہوتا کہ پایوں میں ہوا بھری جاتی ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں سب کچھ ممکن ہے تو کسی نے کہا کہ یہ مسلمان ہیں اس لیے ایسا کر رہے ہیں۔
نواید احمد نے لکھا کہ دکاندار ہوا بھر کر پایوں کو موٹا اور صحت مند دکھا کر مہنگے داموں بیچیں گے۔
جبکہ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ پایوں میں ہوا اس لیے بھری جاتی ہے تاکہ اس کی چمڑی اچھے طریقے سے اتر جائے ورنہ دو پمپ ہوا بھرنے سے پائے کتنے بڑے ہو سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:یہ کہاں کا اسلام ہے کہ کوئی اسلام کی توہین کرے اور ہم اپنا ہی ملک جلا دیں؟ احسن اقبال
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صوابی، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔