پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے مسٹری اسپنر ورون چکرا ورتھی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں پاکستان سے ملی ذلت آمیز 10 وکٹوں سے شکست کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں اپنی شاندار بالنگ سے بھارت کو ٹائٹل جتوانے والے بھارت کے مسٹری اسپنر ورون چکرا ورتھی نے 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان سے ہوئی شکست پر لب کشائی کردی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ میرا ڈیبیو میگا ایونٹ تھا، جہاں ہمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس شکست نے مجھے ڈپریشن میں ڈال دیا تھا۔
مزید پڑھیں: "فقط ایک اسٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا"
ورون چکرا ورتھی نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں بڑی امیدوں کیساتھ گیا تھا لیکن اس ہار نے مجھے شدید دھچکا پہنچایا تھا، 2021 ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے بعد مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے بھارت آنے سے منع کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جب میں ائیرپورٹ سے واپس آرہا تھا تو کچھ لوگ اپنی بائیک پر میرا پیچھا کرتے رہے۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو "بہترین" ماننے سے صاف انکار
اسی طرح کئی دنوں تک نامعلوم افراد میرے گھر کے قریب آتے تھے اور مجھے تلاش کرتے تھے بعض اوقات مجھے چھپنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ 2021 ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامںٹ سے باہر کردیا تھا، اس میچ میں ورون نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 33 رنز لٹائے تھے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
تاہم بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سینچریوں کی مدد سے پاکستان نے دوسری بار بھارت کو آئی سی سی ایونٹس میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پاکستان ورلڈکپ میں پاکستان سے
پڑھیں:
قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اُن کی آمد کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم، بلا کسی مذہبی امتیاز کے، ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت یک دل اور یک جان ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور اتحاد کی بدولت ہمیشہ ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں موجود طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بُنیان مرصوص بین المذاہب ہم آہنگی قومی یکجہتی لاہور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری