چین اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین، روس اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود نے خصوصی ملاقات کی جس میں امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تینوں ممالک نے امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

چینی نائب وزیرِ خارجہ ماژاؤسوس، روسی نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کی موجودگی میں مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ باہمی احترام کے اصول پر سیاسی اور سفارتی گفت و شُنید سے ہی قابلِ عمل حل نکالا جائے۔

واضح رہے کہ چین میں یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو بات چیت شروع کرنے کے لیے خط بھیجا گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات

فائل فوٹو

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی ہے۔ 

یہ ملاقات واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ 

وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کر رہی تھیں۔ 

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • امریکی وزیر خارجہ کے تازہ ریمارکس پر ایرانی اہلکار کا دوٹوک "انکار"
  • بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
  • ہم ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • سیکورٹی مسائل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قطری و امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ