عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہیں۔
ان مقدمات کی سماعت 18 مارچ کو جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حقائق کے برعکس سیاسی انتقام کے لیے مقدمات درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
lahore high court لاہور ہائیکورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔
مزید :