ایس بی سی اے کو شہریوں کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس بی سی اے کو پورٹل بنانا چاہیے جہاں عوام شناختی کارڈ، ایڈریس کے ذریعے شکایت درج کرا سکیں۔
عدالت عالیہ میں تعمیراتی قوانین سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اِسحاق کھوڑو عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں سےمتعلق ایس اوپیز بنا لیے ہیں، 7 سے 15 دن میں شکایات کا ازالہ ہو جائے گا۔
سماعت کے دوران ڈی جی ایس بی سی اے نے ایس او پیز کا ڈرافٹ پیش کیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ 19مارچ کو ڈی جی ذاتی طور پیش ہو کر عدالتی ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز کا نیا ڈرافٹ پیش کریں۔
جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ڈرافٹ میں شکایات کے ازالےکی حتمی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا، آپ کو ذاتی طور پر اس لیے طلب کیا گیا کہ شکایات کے ازالے کے لیے عموماً مؤثر اقدامات نہیں ہوتے، اس وجہ سے بڑی تعداد میں مقدمات عدالتوں میں آتے ہیں۔
ڈی جی اسحاق کھوڑو نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تمام شکایات کا جائزہ میں خود لیا کروں گا اور نئی شکایات پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔
اسحاق کھوڑو نے کہا کہ ادارے کی تنظیمِ نو کی جائے گی، شکایات کے ازالے کا میکنزم بھی ہو گا، شکایت درست پائے جانے کی صورت میں اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے کہا کہ عمارت مکمل ہونے سے پہلے کارروائی ہونی چاہیے، عمارت مکمل ہو جائے، رہائش بھی ہو جائے ان حالات میں کارروائی مشکل ہو جاتی ہے، ایک فہرست عدالتوں میں زیرِ التواء غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیسز کی بنائی جائے، دوسری فہرست عوام کی شکایات پر مبنی ہو، جس میں ان کی مدت، اقدامات کی تفصیلات ہوں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ شکایتوں پر کارروائی نہ ہو نے سے شہر عمارتوں کے جنگل کی صورت اختیار کر گیا ہے، غیر قانونی تعمیرات سے پانی، بجلی، سیوریج، ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں، اس صورتِ حال سے شہر کے انفرااسٹرکچر پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کا مینڈیٹ ایس بی سی اے کو حاصل ہے، جو ریگولیٹری ادارہ ہے، اسے یقینی بنانا ہے کہ تمام عمارتیں قانون کے مطابق ہوں، لگتا ہے کہ ایس بی سی اے اپنی بنیادی ذمے داریاں نبھانے میں ناکام ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ ایس بی سی اے کو پورٹل بنانا چاہیے جہاں عوام شناختی کارڈ، ایڈریس کے ذریعے شکایت درج کرا سکیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے کو شکایات کے عدالت نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
حکومت کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ان نئے کاؤنٹرز کے قیام سے امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو گا جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
Post Views: 9