رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے یومیہ 4 سے 6 مریض آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ و کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ ر ہا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں سب سے زیادہ 2000ء میں 900 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے یومیہ 4 سے 6 مریض آ رہے ہیں۔ خسرہ میں مبتلا بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو خسرہ سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں خسرہ کے
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
فائل فوٹوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مری سے اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔
اہلخانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔