شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، جمعتہ الوداع کو آنے والے عالمی یوم القدس کو ملکی عوام دنیا بھر کیلئے مثالی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت افطار عشائیہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کی تمام تر ذمہ داری یورپی ممالک پر عائد ہوتی ہے، سامراجی قوتوں نے فلسطینیوں سے ان کی زمین سے بے دخل کیا، یہودیوں کالونیاں بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا اسرائیل کا ناجائز وجود پوری دنیا کیلئے خطرہ بنتا جا رہا تھا، خطے میں موجود مقاومتی قوتوں حماس، حزب اللہ، انصاراللہ نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، ناقابل تسخیر اسرائیل بے ساکھیوں پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک جمہوریت کا جھوٹا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں، طوفان الاقصیٰ سے پہلے دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اس طرح احتجاج نہیں ہوا، جیسا آج یورپی یونیورسٹیز میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ غزہ فلسطین پر ہونے والے احتجاجات نے خود یورپی ممالک کی دوغلے جمہوری اصولوں چہرہ بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطین کی عوام اگر اسرائیل کو تسلیم کر لیتے تو خطے میں پھر پاکستان بھی نہیں رہتا، غزہ کی جنگ مسلم امہ کی جنگ ہے، مقاومت کے شہداء فقط غزہ فلسطین کے نہیں بلکہ شہدائے امت ہیں۔ انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی شکست امریکا و یورپی ممالک کی شکست ہے، اردن نے اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کی حکومت کو ختم کیا، مسلم حکمران اسرائیل کو اپنا خدا سمجھ رہے ہیں، غزہ میں انسانیت کا قتل کرنے والے اسرائیل کے ساتھ چند مسلم حکمران ہیں۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ بہت جلد اسرائیل کی حمایت کرنے والے شکست سے دو چار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے راہ مقاومت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، جمعتہ الوداع کو آنے والے عالمی یوم القدس کو ملکی عوام دنیا بھر کیلئے مثالی بنائیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کا کہنا تھا کہ دو عرب مسلمان آپس میں تقسیم ہیں، دو فیصد یہودیوں نے پوری دنیا پر سامراجیت قائم رکھی ہے، مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، فلسطین میں یورپی ممالک انسانیت کا قتل کر رہے ہیں۔

مسلم پرویز نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ہیرو ہیں، مقاومت کی راہ میں شہدائے راہ مقاومت یحیٰ سنوار، سید حسن نصراللہ، ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہانیہ نے اپنی عظیم قربانیاں دیں، ان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایم کیوایم کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی دعوت افطار میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ظفر اقبال، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ثقلین ارشاد، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سرباز عبدالرب درانی، جمیعت اہلحدیث کے رہنما علامہ مفتی داؤد، اہلحدیث رابطہ کونسل کے رہنما علامہ مرتضیٰ رحمانی، جعفریہ الائنس، جعفریہ آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزاداری، تنظیم عزا، علی کونسل، آئی ایس او، ہیت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہدائے راہ مقاومت ایم ڈبلیو ایم انہوں نے کہا یورپی ممالک نے کہا کہ کے رہنما

پڑھیں:

غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کررہا ہے اُسے یہ معلوم تھا کہ اسرائیل یہ حملے کرنے والا ہے، مسلم ممالک کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیئے، اسرائیل کے خلاف جرأت مندانہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعدادایک لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی ہے، قحط اور بھوک کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 500 کے قریب ہے، اس کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے جبکہ 57 اسلامی ممالک، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ عالم اسلامی اور عرب لیگ جیسی تنظیموں کے باجود مسلم حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خداداد کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ زخمی ہیں اور ہزاروں بچے بھوک کا شکار ہیں، علاج معالجہ تعلیم کا کوئی بندوبست نہیں، اگر ہر مسلم ممالک دس ہزار لوگوں کے علاج معالجہ اور بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری کو اپنے لئے سعادت سمجھ سرانجام دیں لیکن افسوس کسی کو یہ توفیق نہیں ہورہی۔ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت صرف غزہ تک محدود نہیں قطر، لبنان، شام، ایران، یمن بلکہ پورے مشرق وسطی میں بڑھتی جارہی ہے، امریکہ اسرائیل کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کررہا ہے اُسے یہ معلوم تھا کہ اسرائیل یہ حملے کرنے والا ہے، مسلم ممالک کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیئے، اسرائیل کے خلاف جرأت مندانہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • رکن ممالک اسرائیل کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں، یورپی کمیشن
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں؛ یورپی کمیشن
  • مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے ،شہباز شریف
  • استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
  • مغربی یورپ سے ہمیں چیلنج درپیش ہے، قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، نیتن یاہو
  • غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب
  • اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، ترک صدر