اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف رجحان کے خلاف آگہی پیدا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے حقیقی پیغام کا پرچار کرنے کے اپنے عزم پر مضبوطی سے کاربند ہے جو محبت، امن اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف رجحان کے خلاف آگہی پیدا کریں۔ وزیراعظم نے قرآن پاک کی بے حرمتی، مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے خلاف مذہبی عدم برداشت کے دیگر واقعات کو روکنے پر بھی زور دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس مقامات کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کا تحفظ ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت بھی ہے جسے ہم مکمل ایمان کے ساتھ سربلند رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں اس اہم معاملے کی قیادت کرنے پر انتہائی فخر ہے اور وہ بعض رکن ممالک کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی آواز کو دبانے کیخلاف کئے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف کہ پاکستان

پڑھیں:

اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی: حرا مانی

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام دے دیا۔حرا مانی انسٹاگرام پر اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں کبھی وہ ڈانس تو کبھی مزاحیہ ویڈیوزبناتی نظر آتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام بھی دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور اچھی گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اور جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو مجھے پتا چلا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو، جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے، اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں۔

متعلقہ مضامین

  • نفرت اتنی بڑھ گئی، ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، اعظم نذیرتارڑ
  • ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں اجلاس سے خطاب
  • دنیا مسجد اقصی کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، پاکستان کا مطالبہ
  • دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام
  • یومِ شہدا پولیس: وزیرِ اعظم کا بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین، شہدا کے اہلخانہ کو سلام
  • ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی
  • عالمی غیر یقینی صورتحال کے دور میں ہمیں معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، نریندر مودی
  • اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی: حرا مانی