Daily Mumtaz:
2025-11-04@02:28:21 GMT

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل ہوگئے جن کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبول میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو اتوار کی صبح سینے میں درد کے باعث چنئی کے گریمس روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں صبح 7:30 بجے کے قریب ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے ای سی جی اور ایکو کارڈیوگرام سمیت مختلف ٹیسٹ کئے۔

اسپتال کے قریبی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ ان کا انجیوگرام بھی ہوسکتا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

خیال رہے گزشتہ ماہ اے آر رحمان نے چنئی میں اپنے کنسرٹ میں برطانوی گلوکار ایڈ شیران کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔ ایک ہفتہ بعد انہیں بالی ووڈ فلم چاوا کے میوزک لانچنگ کو موقع پر بھی دیکھا گیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمن کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ بانو بھی حال ہی میں اچانک طبی مسئلہ کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ اسے سرجری کرنی پڑی۔ اس خبر کی تصدیق ان کے وکیل وندنا شاہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

واضح رہے سائرہ بانو اور اے آر رحمان نے شادی کے تقریباً 29 سال بعد 19 نومبر 2024 کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے آر رحمان

پڑھیں:

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مقیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔

شاہد خاقان عباسی اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت
  • رحمان بابا،جن کے افکار ہر زمانے کیلئے مشعل راہ ہیں
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود  
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا