انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ایف آئی اے اورآئی بی کے افسران کی ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ججا گروہ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی اور افسران و اہلکاروں کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
خیال رہے کہ عثمان ججا 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کارروائیوں کے بارے میں بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا۔
ایف آئی اے اورآئی بی افسران سے ملاقات کےد وران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، انسانی سمگلنگ کے مکروہ فعل میں ملوث افراد قیمتی جانوں کے ضیاع اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ادارے اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں۔
شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمہ دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کی سرکوبی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کو قوم کی طرف سے شاباش دیتا ہوں، متعلقہ ادارے انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم کی بیخ کنی کیلئے دن رات محنت کریں۔
لکڑی کی اسٹک چبانا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند قرار
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں، یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، پوری قومی انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی میں اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ میں ملوث اے اور
پڑھیں:
مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے پاکستان میں جمہوری اقدار کی تعریف کرتے ہوئے ملک میں مزدوروں اور کارکنوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کیلئے کوششیں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ موسمیات تبدیلی سے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کو بین الاقومی مالیاتی اداروں کی خصوصی مالی معاونت درکار ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں مزدوروں اور کارکنوں کی حقوق کیلئے کام کر رہا ہے، حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکر ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین، کارکنوں اور افرادی قوت ان کے فوائد سے مستفید ہوسکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی سطح پر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور صوبائی سطح پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام منعقد کروا رہے ہیں تاکہ ان کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارت دستیاب ہو۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کے نقصانات اٹھانا پڑے، ان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں مزدوروں اور کارکنوں کو روزگار کے حوالے سے بہت سے مسائل درپیش آئے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی
مزید :