رمضان شوز میں جعلی کالز کا بڑھتے رجحان ریٹنگ بڑھانے کا سستا طریقہ؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن زور و شور سے جاری ہے۔ ہر چینل زیادہ سے زیادہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے نہ صرف معروف چہروں کو میزبان منتخب کرتا ہے بلکہ مشہور فنکاروں کو بطور میزبان بھی پروگرام میں شریک کیا جاتا ہے۔
تقریباً ہر چینل کے رمضان شو میں ایک خاص سگمنٹ ہوتا ہے جس کے دوران لوگ کال کر کے اسلامی اسکالرز سے اپنے مسائل کا دینی حل دریافت کرتے ہیں۔
جانوروں کے ناموں سے پکارنااس سال اس خاص سگمنٹ میں عجیب و غریب اور نامناسب کالز کا بڑھتا ہوا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان تمام کالز میں اپنی شریک حیات، بیویوں کو دھوکا دینا اور غیرضروری نجی معاملات پر بات ہو رہی ہے، مثلاً ٹی وی کے شو میں ایک کال موصول ہوئی جہاں ایک آدمی پوچھ رہا تھا کہ کیا وہ اپنی بیوی کو پالتو جانوروں کے ناموں سے پکار سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بچے کو بھی اسی طرح پکار سکتا ہے۔
ایک عورت کے 2 شوہرایسے ہی ایک عورت کا سوال تھا کہ جب مرد 4 بیویاں رکھ سکتا ہے تو اس کے 2 شوہر کیوں نہیں ہوسکتے؟
ایک شخص جس کی 4 بیویاں ہیں وہ 5ویں بیوی کا وظیفہ طلب کرتے سنا گیا۔
ناظرین کی ناراضیظاہر کے ان غیر ضروری بلکہ بیہودہ سوالات کو ناظرین میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ لائیو شو میں اس طرح کی کالز کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے۔ یہ شوز اسلامی ہیں اور ان کا مقصد تعلیم دینا ہے لیکن ان بیہودہ کالز کے ذریعے ریٹنگ بڑھانے کا ایک آسان راستہ اختیار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں صارفین ان کالز کو جعلی اور پلانٹڈ قرار دے ہیں، اور اس طرح کی کالز رمضان ٹرانسمیشن میں شامل کرنے کو رمضان کے احترام کے خلاف بتا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان سمیت سونے کی عالمی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز، امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمی کے باعث پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61 سینٹس کی کمی سے 58 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔ کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کی کمی سے 6 ہزار 309 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53 روپے کی کمی سے 5 ہزار 408 روپے کی سطح پر آگئی۔