خیبرپختونخوا ; بم دھماکوں میں ملوث اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، متعدد حملے ناکام
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا پولیس نے بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پشاور، کرک، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرک میں کارروائی کے دوران کمانڈر کاشف ہلاک ہوا جو فورسز پر حملوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، اس کے علاوہ پولیس نے پشاور سمیت تین اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا۔
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی
پولیس کے مطابق لکی مروت میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چوکی عباسہ خٹک پر حملے کو ناکام بنایا گیا۔ اسی طرح ضلع ٹانک میں چوکی نصران حملے کو ناکام بنایا گیا، جس کے دوران جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں ،کرک ، لکی مروت میں پولیس کیساتھ عوام بھی دہشتگردوں کے خلاف نکل کھڑے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گرد ہلاک
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔