Express News:
2025-09-18@17:14:39 GMT

کراچی میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

کراچی:

گلشن حدید میں جھاڑیوں سے درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ، پولیس نے خودکشی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید ڈھیرا اسماعیل کان ہوٹل کے قریب جھاڑیوں میں درخت سے لٹکی ہوئی پھندا لگی لاش ملی۔

لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل ولد محمد علی کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او علن خان نے بتایا کہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوا ہے، متوفی بیروزگاری سے تنگ تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر رسی کی مدد سے درخت پر پھندالگا کر خودکشی کرلی۔

متوفی کا آبائی تعلق ساکران سے تھا جبکہ یہاں قریب جوگھیومیں رہتا تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق