جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،مراد سعید،فرخ حبیب اور حماد اظہر اشتہار ی قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مارچ 2025)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دیدیا،اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سپرانے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کیسز پر سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار ددیدیا جبکہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔
پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع کردی تھی۔
اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔سابق خاتون اول کے وکیل انصر کیانی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ کیس میں گرفتار ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دونوں مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہی شامل تفتیش کرنے کیلئے پولیس کو حکم دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی درخواست پی ٹی آئی عدالت نے بی بی کی
پڑھیں:
عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔