26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ اور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئیں جن پر عدالت نے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بہ بی کے خلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے
عمر ایوب، اعظم سواتی و دیگر کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کو احتجاج کے کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔