سام سنگ گلیکسی نے نیا ماڈل ایف 16 متعارف کردیا، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل ایف 16 پاکستان میں لانچ ہوگیا ہے جس میں صارفین کے لیے کئی پسندیدہ فیچرز متعارف کیے گئے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایف 16 کی قیمت پاکستان میں 47 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موبائل فون 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ویریئنٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایف 16، 3 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کا وزن صرف 217 گرام ہے جو اسے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ پورٹیبل بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: موبائل فون کی بیٹری ٹائمنگ کیسے بڑھائیں؟
سام سنگ کے اس ماڈل میں 50 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا اور 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا نصب ہے۔ اس موبائل فون کا اوکٹا کور پروسیسر اس کی ہموار کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ سامن گلیکسی ایف 16 کی اسکرین 1080 بائی 2340 پکسلز تک کی ریزولوشن ڈسپلے رکھتی ہے جبکہ اس کا سائز 6.
اس موبائل کی بیٹری کی گنجائش 6000 ایم اے ایچ ہے۔ اس موبائل فون نے اپنے بہتر کیمرا سیٹ اپ، اسکرین سائز، بیٹری، اسٹوریج اور کم قیمت کی بدولت کم عرصے میں ہی پاکستان میں مقبول ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی موبائل فون
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا