فیک اکاونٹس کو ہماری سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے: وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فیک اکاونٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم کے بچوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہمارے بچے اٹھائے گئے یہ قابل مذمت ہے، آپ نے قانون وآئین کا تماشا بنایا ہوا ہے، آج نوجوانوں کے ساتھ ضد لگا کربیٹھ گئے ہیں وہ آپ کو مان لیں، نوجوانوں کو اپنے حقوق کا پتا ہے، جن لوگوں نے بانی کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہ وہی نوجوان تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس کو انتشاری اورہندوستان کے ساتھ نہیں ملا سکتے، جو بچے اغوا ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ بچے پاکستانی ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں، آپ اپنے اورقوم کیلئے مسائل پیدا نہ کریں، دہشتگردی کے مسئلے پر ڈیل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ قوم جب اکٹھی ہوکر اداروں کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے تو دشمن کے خلاف زیادہ اعتماد سے لڑاجاتا ہے، یہ جعلی حکومت ہے، یہ ملک کسی کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قوم کے بچوں کے ساتھ مت لڑیں، اپنے کردار سے ثابت کریں کہ آپ قوم کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، قوم اکٹھی ہوگی تو مسائل کا حل نکلے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کل کے بچوں کو سوشل میڈیا اکاونٹس پر ٹویٹ کرنے پر اٹھا رہے ہیں، اغوا ہونے والے5 بچوں میں ہمارے سوشل میڈیا ونگ کے لوگ بھی شامل ہیں، ان بچوں کا پتا نہیں چل رہا کہ کہاں ہیں، مجھ پر کئی درجن مقدمات ہیں، یہ جھوٹی ایف آئی آرز کے بادشاہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانا چاہتے ہیں، ہمارے وفود جماعت اسلامی کو بھی ملے ، کراچی میں جی ڈی اے کو بھی مل کر آئے، ہم عید کے بعد گرینڈالائنس کی شکل میں احتجاج کرنا چاہتے ہیں، پ±رامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں چیزیں پہلے سے بہتر ہیں۔
کراچی بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف درخواست دائر کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا وقاص اکرم
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل