ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پیسے مانگے گئے اور وہ چاہتی ہیں کہ جعلسازوں کے خلاف موثر کارروائی ہو اور انہیں پکڑا جائے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ جعلسازوں نے تمام کالز واٹس ایپ پر کی ہیں اس لیے انہیں علم نہیں ہے کہ وہ کیسے پکڑے جائیں گے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کو اگر میری کسی ویڈیو یا پوسٹ سے لگا کہ ان کی تذلیل کی گئی ہے یا ان کی عزت میں کمی آئی ہے تو ایسا نہیں تھا، نہ ہی میری ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے سائبر کرائم کا اداکارہ نادیہ حسین کےگھر چھاپا، معاملہ ہے کیا؟
نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے کوشش تھی کہ جعلسازی کو سامنے لاؤں، اس طرح کے جعل سازوں کو آزاد نہیں رہنا چاہے اور قانون کی گرفت میں آنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائبرکرائم ڈیپارٹمنٹ نے تاحال فرانزک مکمل نہیں کی، میرا فون ابھی بھی ان کے پاس ہے۔ اور میں مزید تعاون کے لیے بھی تیار ہوں کیونکہ میرا کسی کی دل آزاری کا مقصد نہیں تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ اداروں کو اورمجھے مل کر آگاہی پیغام کی ویڈیو بنانی چاہیے، کیونکہ اگر کسی کو ایسی جعلسازکالزآتی ہیں تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں اور اگر کسی کے ساتھ ایسی صورتحال پیش آئے اور اسے لگے کہ یہ جعلی کالز ہیں تو فوری طور پر ایف آئی اے میں رپورٹ کریں اور ڈریں مت۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سائبر کرائم کے پورٹل پر شکایت درج کراچکی تھی لیکن ایف آئی اے دفتر آنے کا مجھے معلوم نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی
واضح رہے کہ نادیہ حسین کو آج ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون ضبط کر لیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ جس شخص نے ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان سے رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر چند آڈیوز اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا کہ تھا کہ ان کے شوہر کی رہائی کے لیے ایف آئی اے افسر کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیوں ہوا؟
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ آڈیو کالز میں نعمان نامی شخص کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کی اور نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کی آپس میں ڈیل ہو چکی ہے، اب اداکارہ انہیں پیسے فراہم کریں تو ان کے شوہر کو چھڑوانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ان کی شوہر سے ملاقات کروائی جائے تاکہ وہ معلوم کر سکیں کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے لینی ہے، کیوں کہ ان کے پاس اتنے پیسے موجود نہیں ہیں۔
کال کرنے والے شخص نے نادیہ حسین سے کہا کہ یہ بات آپ کے اور میرے درمیان رہنی چاہیے۔ نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا دعویٰ کرنے والے شخص کے موبائل فون نمبر اور ان کی واٹس ایپ پروفائل کی تصاویر بھی شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کیوں؟
یاد رہے کہ نادیہ حیسن کے شوہر عاطف خان پر کرپشن کے الزام کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد عاطف احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 654 ملین غیرقانونی طور پر حاصل کیے، کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری فراڈ کیس نادیہ حسین نادیہ حسین شوہر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری فراڈ کیس نادیہ حسین نادیہ حسین شوہر اداکارہ نادیہ حسین ایف ا ئی اے افسر نادیہ حسین نے ایف آئی اے کی جانب سے انہوں نے کیا گیا کے شوہر کے لیے نے ایف تھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے جواب سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، مشاہد حسین
اسلام آباد:سینئر سیاستدان مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جو جواب ہے میں اس سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، بڑا ٹھیک جواب ہے، بڑی دانش مندی کے ساتھ ، دلیری کے ساتھ، میچور رسپانس ہے اور بڑا سپیسیفک رسپانس ہے، اس میں کوئی جذباتیت نہیں ہے، اس میں جو دو تین عنصر لے آئے ہیں وہ بڑے اچھے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک تو یہ ہے کہ انھوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر آبی جارحیت ہوئی تو اس کا مطلب آل آؤٹ وار ہے، اگر وہ پانی روکتے ہیں وہ ایکٹ آف وار ہوگا، دوسرا انھوں نے کہاکہ اگر آپ نے کوئی ملٹری ایکشن کیا تو2019 کی یاد تازہ کر دیں گے ہم سخت جواب دیں گے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو فضائی حدود بند کی ہے اس کا انڈیا کو بہت زیادہ نقصان ہے، ہمارے تو کوئی جہاز ہی نہیں جاتے اس طرف، انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ انڈیا پاکستان کا پانی بند کر سکتا، انڈین اسٹیٹمنٹ جو کل آیا تھا ان کی منسٹری آف فارن افیئرز کا اس میں انھوں نے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کی بات نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ اسے معطل کیا جائے گا پاکستان کے رویہ تبدیل کرنے تک، شملہ معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدہ انڈیا نے تو ڈی فیکٹو منسوخ کر ہی دیا ہے جس دن انھوں نے اعلان کیا5اگست 2019کو، قبضہ کر لیا مقبوضہ کشمیر پر اس کا مطلب ہے کہ ان کی طرف سے کم سے کم، یک طرفہ طرف سے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہوئی اور شملہ معاہدہ ہو یا لاہور ڈیکلریشن ہو جب واجپائی آئے تھے نواز شریف کے دور میں کہ بائی لیٹرل ہوگا تو وہ ایک سائڈ پر ہوگیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔
ہمارے کمٹمنٹ تو ہے یونائیٹڈ نیشنز ریزولوشنز کی، وہ قائم اور دائم ہیں، انھوں نے کہا کہ ہائی کمیشنوں سے عملہ کم کرنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا، ہمارے آفیشل رابطے تو بہت کم رہ گئے تھے۔