متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت کی جس میں یو اے ای کی جانب سے سال 2025 کو” کمیونٹی ائیر ” قرار دینے کے تحت مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے وژن سے متاثر ہوکر یو اے ای کے سال برائے کمیونٹی 2025 میں "عالمی برادریوں کی تشکیل اور استحکام ” کے عنوان سے ایک خصوصی پینل مباحثہ کیا گیا سفیر فیصل ترمذی نے جمہوریہ کینیا کے فرسٹ کونسلر سیموئیل کنانجوئی اور متحدہ عرب امارات میں اسماعیلی کمیونٹی کے صدر عزیز مرچنٹ کے ساتھ ایک فکر انگیز گفتگو میں شمولیت اختیار کی جس کی نظامت ایکسپو سٹی دبئی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نادیہ ورجی نے کی۔
(جاری ہے)
بات چیت کے دوران سفیر فیصل ترمذی نے 1960 کی دہائی کے اوائل سے لے کر اب تک متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خاص طور پر مواصلات، بینکنگ، تعلیم اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں نمایاں شراکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے 2025 کو کمیونٹی کا سال قرار دینے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی سفارتی مشن کے اس وژن کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے پاکستان میڈیکل سینٹر کی مثالی کمیونٹی خدمات، تمام قومیتوں کے مستحق مریضوں کو معیاری اور مفت طبی امداد فراہم کرنے پر بھی تعریف کی۔ انہوں نے عقیدہ یا جنس سے قطع نظر ضرورت مندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیےآغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات میں اسماعیلی کمیونٹی کے صدر عزیز مرچنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ہمیشہ ہمدردی، شمولیت اور رضاکارانہ اصولوں کی رہنمائی کے ساتھ بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کے لیے پرعزم رہا ہے۔ تقریب نے مشترکہ اقدار کو فروغ دیتے ہوئے بین الثقافتی مکالمے اور مضبوط عالمی برادریوں کی تعمیر میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سے حلف لیا اور کہا کہ نومنتخب سینیٹرز طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نومنتخب ارکان طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی کو حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ نون کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاء الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔ خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ سینیٹ میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔