پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کی تلاش اور سیر و تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات کا رخ کرتی ہے، ماضی میں تو متحدہ عرب امارات کے ویزے کا حصول زیادہ مشکل نہیں تھا تاہم اب خواہشمند افراد کو ویزے کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔
قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزارت خارجہ سے سوال پوچھا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے کیوں محدود کیے گئے ہیں اور اس پابندی کی وجہ کیا ہے۔
جس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں ہے، البتہ کچھ مسائل کے باعث اب جانچ پڑتال کو سخت کیا گیا ہے اور کچھ افراد کو ویزا جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔
بڑی وجہ یہ ہے کچھ پاکستانی شہری جعلی ڈگریاں، ڈپلومہ اور جعلی ملازمت کے معاہدے جمع کراتے ہوئے پائے گئے ہیں جبکہ کچھ اپنے ویزوں سے زائد قیام کر چکے ہیں، بعض پاکستانی سیاسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے کچھ ارکان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھی نامناسب استعمال کرتے پایا گیا ہے ان وجوہات کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جواب میں مزید بتایا گیا کہ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے اور اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے، امارات کے ویزوں کے اجرا کے لیے سفارشی خطوط وزارت خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو بروقت ویزا کی سہولت کے لیے شیئر کیے جاتے ہیں۔
وزارت فاطر کو بھی ویزا کے اجرا کی سفارش کرتی رہتی ہے، اس معاملے پر حکومت، متحدہ عرب امرات کے ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں ہے۔
وزیر خارجہ کے جواب میں مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ ان کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 5 سالہ ویزے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، جائیداد کی ملکیت (اگر قابل اطلاق ہو) اور 3 ہزار درہم کی پیشگی ادائیگی درکار ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرلی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے پاکستانی شہریوں گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
امارات نے تنزانیا میں بدامنی کے باعث پروازیں منسوخ کر دیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-5
ابوظی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے بد امنی کی وجہ سے تنزانیا کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔ سرکاری ائرلائن نے 4 نومبر تک دارالسلام جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں کیونکہ بدامنی تنزانیہ کے تجارتی دارالحکومت اور مقبول سیاحتی گیٹ وے کو متاثر کر رہی ہے۔ بیان میں 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی 10 پروازیں دبئی سے 5روانگی اور 5واپسی کی منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے صارفین کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ سرکاری ائرلائن ایمریٹس اس روٹ پر روزانہ پروازیں چلاتی ہے جو متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو تنزانیا کے ساحلوں، سفاری مقامات اور زنجبار کے جزائر سے جوڑتا ہے۔ مشرقی افریقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہروں میں 700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ایئرپورٹ پر دھاوا بول دیا، سڑکوں پر بسوں، پٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور کئی پولنگ مراکز تباہ کر دیے۔ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 350 اور موانزا میں 200 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔