سابق صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک مزید زور پکڑے گی جس کو روکنا ہم سب کے بس میں نہیں ہو گا۔  اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناانصافیاں حد سے بڑھ جائیں تو عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ دیامر کے محب وطن عوام کے مطالبات کو مزید نظرانداز کیا تو حالات گھمبیر صورتحال اختیار کر جائیں گے۔ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک مزید زور پکڑے گی جس کو روکنا ہم سب کے بس میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم گزشتہ 15 سالوں سے اپنی محرومیوں کے ازالے کیلئے مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ بلاآخر تنگ آمد بجنگ آمد عوام دیامر اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے سڑک پر ہیں۔ حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کا دھرنا تیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے، وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے حسی برقرار ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 

حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گزشتہ روز پنڈی بھٹیاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، نقصانات کا جائزہ لیا اور موقع پر جاری امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، ضلعی صدر ملک وزیر اعوان علی چوہان کے علاوہ سیکڑوں کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی حافظ آباد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''جس حد تک ہو سکا، ہم اس عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔'' انہوں نے تسلیم کیا کہ سیلاب کے باعث علاقے میں شدید نقصان ہوا ہے اور حکومت اس کا مداوا ہر ممکن طریقے سے کرے گی۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت متاثرین کے ساتھ ضرور تعاون کرے گی۔ اس کے بعد سرکٹ ہائوس میں تمام اداروں اور پیپلز پارٹی کے ورکر کی ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہر حد تک تعاون کرنا ہے کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑنا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 
  • 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
  • ڈراموں میں زبردستی اور جبر کو رومانس بنایا جا رہا ہے، صحیفہ جبار خٹک
  • سوات: مدرسے کے مہتمم کا بیٹا مقتول فرحان سے ناجائز مطالبات کرتا تھا، چچا
  • ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ نہیں کہ ہتھیار اٹھا لئے جائیں، سرفراز بگٹی
  • نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • نور مقدم کیس: سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل