وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت کم
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں مطلع صاف اور سردی کی شدت کم ہونا شروع ہو گئی۔
وادیٔ نیلم کے بالائی علاقوں تاؤبٹ، ہلمت، شونٹھر، سرگن سمیت رابطہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔
لوگ اشیائے خور و نوش کندھوں پر اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہیں جبکہ ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
درجۂ حرارت بہتر ہونے سے برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمۂ شاہرات کی مشینری سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔
ایکسیئن شاہرات نیلم سہیل قیوم قریشی کے مطابق برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو صاف کرنے میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بالائی علاقوں سردی کی شدت علاقوں میں
پڑھیں:
دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت بڑھ گئی
پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔
بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔
دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔
بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔