آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست، سماعت 24 مارچ کو مقرر
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔
7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔
یہ درخواستیں 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔
نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی پی پیز
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکماپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی اور انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔
سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حفیظ الرحمٰن و دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔