---فائل فوٹو

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس جاری ہے، جس کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی بی فواد اسد اجلاس میں موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیصل واوڈا، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، وزیراعظم آزاد کشمیر  اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور  آئی جی پولیس بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی کابینہ کے 38 اراکین قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 16 اراکینِ پارلیمنٹ بلاول بھٹو کی سربراہی میں اجلاس میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ق کے 2 اراکینِ پارلیمنٹ، استحکامِ پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان، نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد اور مسلم لیگ ضیاء کے اعجازالحق بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے سوا تمام اراکین پارلیمنٹ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے اور کچھ دیر رکنے کے بعد واپس چلے گئے۔

اجلاس میں سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کو بھی بلایا گیا ہے، لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کررہے ہیں، انہوں نے قومی سلامتی کے شرکا کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہو گی۔

اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو اور دیگر پارلیمانی لیڈر اظہارِ خیال کریں گے۔

اجلاس میں تقاریر کے بعد سوال و جواب کا بھی سیشن ہو گا۔

اجلاس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سوالات کے جوابات دیں گے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر اسنائپرز تعینات ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں کے بعد

پڑھیں:

پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کا اجلاس، انتخابی تیاریوں پر غور

شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی سطح پر سید نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، اور سید سبط الحیدر بخاری شامل تھے۔ گلگت بلتستان سے امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان، سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ظفر اقبال، ڈاکٹر شریف استوری، بشیر احمد، اور جمیل احمد نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خطے کی ترقی، خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار،منظوری کے لئے جلدپارلیمنٹ میں پیش کرنے کافیصلہ
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایف سی تنظیم نو بل کثرت رائے سے منظور کرلیا
  • پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کا اجلاس، انتخابی تیاریوں پر غور
  • سینیٹ کا اجلاس آج، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا
  • خیبرپختونخوا کے حکومتی اراکین کا امن و امان کیلیے تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
  • کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت
  • سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے