ہوٹل میں بلاکر سابقہ اہلیہ کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی:
ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی
ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ملزم عادل نے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقعے نجی ہوٹل کے کمرے میں سابقہ اہلیہ ارم کو قتل کیا تھا۔ مقتولہ کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابقہ اہلیہ
پڑھیں:
فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
فائل فوٹو
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔
سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔