دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے: وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کی ملکی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت باالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، اور ہم ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے رہیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ نے جو حکمت عملی اپنائی ہے، ہم اس پر عمل کرتے ہوئے آخری حد تک جائیں گے۔ اس کا حل پارلیمنٹ نے نکالنا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے، اور ہم ہر صورت اس لعنت کو شکست دیں گے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، خطاب میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، جنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیاسی قیادت قومی سلامتی کے معاملے پر ایک ہے، اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ دہشت گردی دہشت گردی کے کے خاتمے گردی کی کہا کہ
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان
لاہور(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔ صوبوں میں بیٹھے لوگ وفاق سے نہ بات کریں تو بنیادیں ہل جاتی ہیں، جنگوں یا قتل کے بعد بھی بات چیت سے ہی مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں، پاکستان نے اپنی سفارتی و جنگی برتری دونوں ثابت کیں، پاکستانی انٹیلی جنس کی برتری کو بھی دنیا نے تسلیم کر لیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں پیسے دے کر لوگوں کو خرید کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، پاکستان میں پراکسی کا لبادہ اوڑھ کر بھارتی سرمایہ کاری ہوتی ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن اور جہلم کے اسٹیشن سے بھارتی جاسوس پکڑے، پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پہلگام واقعے کو چار پانچ ماہ ہو گئے، 150 دنوں میں ثبوت نہ دیا تو الزام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔