دعوت ملنے کے باوجود اجلاس میں کون کون شریک نہ ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 14 اراکین کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے تھے۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔
بشیرخان کچھ دیر ایوان میں رکنے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے طلب میٹنگ میں ہر سیاسی جماعت کے نمائندوں کو بلایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی میٹنگز میں جماعتِ اسلامی کے نمائندے بھی شریک ہونے چاہئیں۔
دوسری جانب مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آن بورڈ لیے بغیر جو بھی فیصلے ہوئے وہ عوامی فیصلے نہیں ہوں گے، عوام ان فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کی میٹنگ
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔