اب پردہ کرتی ہوں، زرنش خان کی میڈیا سے انکی پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کریں۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک پیغام میں انہوں نے میڈیا پلیٹ فارمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شائستگی کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زرنش نے لکھا، ’میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ میں اب پردہ کرتی ہوں، اور میں صرف ہی درخواست کر سکتی ہوں کہ میری ماضی کی تصاویر استعمال نہ کی جائیں‘۔
A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہر کوئی جو چاہے کہنے اور لکھنے کیلئے آزاد ہے، لیکن براہ کرم میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال کرنے سے گریز کریں‘۔
یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد سے اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تصاویر استعمال پرانی تصاویر
پڑھیں:
مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحق
فائل فوٹومالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی جبکہ بیٹا بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔
لیویز کے مطابق مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔