چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر نقصان؛ بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔
پی سی بی ترجمان نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پی سی بی کو کتنے ملین ڈالرز کا نقصان ہوا؟؛ بھارتی میڈیا کی رپورٹ
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اور گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جبکہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر شکریہ، مگر جےشاہ کا پاکستان کا نام لینے سے گریز
گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے(85 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو "درزی" کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میزبانی کے باعث ہونیوالے بھاری نقصان کی وجہ سے پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی کی اور 5 اسٹار ہوٹلوں میں کھلاڑیوں کے ٹھہرنے کی سہولت ختم کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ غیر منصفانہ فائدہ! گواسکر تاویلیں پیش کرنے لگے
پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران صرف ایک میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جبکہ دوسرا میچ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلا گیا تھا اور راولپنڈی میں شیڈول میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر بھارتی میڈیا مزید پڑھیں پی سی بی
پڑھیں:
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔