گلاب جامن پراٹھے کی ویڈیو وائرل: ’ گلاب جامن کی توہین کرنا جرم ہے ‘
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
آپ نے پراٹھے کی کئی اقسام کے بارے میں سنا ہو گا جس میں آلو والا پراٹھا، گوبھی والا پراٹھا، پالک والا پراٹھا، مولی والا پراٹھا اور چینی والا پراٹھا وغیرہ شامل ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے گلاب جامن والے پراٹھے کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکاندار کو گلاب جامن والے پراٹھے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار آٹے کے پیڑے میں گلاب جامن بھرتا ہے اور اس سے پراٹھے تیار کرنے کے بعد اس کے اوپر شیرہ بھی ڈالتا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by MangoBaaz (@mangobaaz)
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ گلاب جامن اور پراٹھے دونوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
عروج نامی صارف نے لکھا کہ گلاب جامن کی توہین کرنا جرم ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مرچوں سے بنے حلوے کی ویڈیو وائرل، ’یہ میٹھا ہے یا کڑوا‘
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ اٹیک اور ذیابطیس ایک ہی پلیٹ میں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عجیب و غریب کھانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جس میں ڈیزل والے پراٹھے، پیسپی والی چائے، مرچوں کا حلوہ اور آئس کریم پکوڑہ وغیرہ شامل ہیں جنہیں عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان عجیب و غریب پکوانوں پر سوالیہ نشان بھی اٹھائے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گلاب جامن گلاب جامن پراٹھا وائرل ویڈیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گلاب جامن وائرل ویڈیو سوشل میڈیا گلاب جامن
پڑھیں:
اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی اداکارہ امر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے دو روز قبل اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے ڈانس کیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم اداکار کو یہ قدم اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کا کانٹینٹ شیئر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو آپ نے نہیں سیکھا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اسے ڈھیلے کپڑے پہننے چاہیے تھے‘‘ جبکہ ایک نے مزید تبصرہ کیا کہ ’’ڈانس بہت برا ہے۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)