لندن میں “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

 لندن :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ  ٹائم:  چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ برطانیہ کے شہر لندن میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔

تقریب میں 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ زے گوانگ، چائنا برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سر  شیراڈ لوئس کاوپر کولز ، ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نیل ڈیوڈسن،سٹی آف لندن  کے 695 ویں میئر مائیکل مینیلی،برطانیہ چائنا چیمبر آف کامرس کی نائب صدر شوئے وین شیا اورسٹی آف لندن  کے 693 ویں میئر ونسینٹ کیفنی شامل تھے۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں سے کوئی ایک ملک اکیلے نہیں نمٹ سکتا ۔ “بندش ” کے بجائے ، ” کھلا پن اور اشتراک” بہتر ہے۔ ” ڈی کپلنگ ” کے بجائے ” تعاون اور جیت جیت ” بہتر ہے۔ چین کا دروازہ مزید وسیع ہو گا ۔ “چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وفاقی وزیر صحت گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

 وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بین الاقوامی سطح پر صحت سے متعلق اہم اجلاس گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔بیجنگ روانگی سے قبل اور فورم کے ابتدائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ عالمی اجتماع دنیا بھر میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اورباہمی تعاون کو فروغ دینے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورم میں جدید اور روایتی طب، زچہ و بچہ کی صحت، ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات اور مصنوعی ذہانت کے استعمال جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پھیپھڑوں کے امراض کے علاج میں جدید رجحانات کو بھی فورم میں اجاگر کیا جائے گا، جو دنیا بھر کے طبی ماہرین کیلئے سیکھنے کا ایک نادر موقع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل ہیلتھ فورم میں وزیر صحت مصطفی کمال کا بیماریوں سے بچاؤ اور جدید صحت نظام پر زور
  • مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کیجانب سے مظاہرین کو دبانے کا عمل صیہونی رژیم کیساتھ تعاون کے مترادف ہے، حماس
  • وفاقی وزیر صحت گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
  • غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ
  • ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • ملک ترقی نہیں کررہا، سیاسی ڈائیلاگ میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں: شاہد خاقان
  • عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط  
  • یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد